12 اگست 2025 - 18:57
ایرانی فوجی کمانڈر: جنوبی افریقہ نے صیہونی اور امریکہ کے خلاف شاندار موقف اپنایا

ایرانی فوج کے کمانڈر انچیف نے صیہونی حکومت اور امریکہ کی مذمت میں جنوبی افریقہ کی ثابت قدم کو جرأت مندانہ اور قابل تعریف قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ افریقی ممالک کوایران کی خارجہ پالیسی میں ترجیح حاصل ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، آرمی کے کمانڈران چیف میجر جنرل امیر حاتمی نے منگل کے روز جنوبی افریقہ کی قومی دفاعی افواج کے کمانڈر جنرل روڈزین مافوانیا سے ملاقات میں کہا کہ دونوں ممالک کا نظریہ استعمار مخالف، استکبار مخالف اور انصاف پسندانہ طرزعمل پر مبنی ہے اور خاص طور پر بین الاقوامی نکتہ نظر سے بہت سی سیاسی مماثلتیں موجود ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ ایران اور جنوبی افریقہ نے ہمیشہ ایک دوسرے اور مظلوم قوموں کی حمایت کی ہے۔ انہوں نے تاکید کی کہ بین الاقوامی نظام میں انصاف کے حصول اور انسانی وقار کے اجراء  کی خاطر یہ سفر جاری رہنا چاہیے۔

ایران آرمی کے کمانڈر ان چیف نے صیہونی حکومت کی جانب سے جاری فلسطینیوں کی نسل کشی کے خلاف جنوبی افریقہ کی حکومت کے جرأت مندانہ موقف اور اس حکومت کے خلاف عالمی عدالت میں شکایت درج کرانے کے اقدام کو جرات مندانہ قرار دیا جو تاریخ میں ہمیشہ یاد رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ ایران کی خارجہ پالیسی میں براعظم افریقہ کو ترجیح حاصل ہے اور قدرتی طور پر دونوں ممالک کے قریبی سیاسی اور بین الاقوامی نقطہ نظر کی بدولت جنوبی افریقہ کا ایک خاص مقام ہے۔

اس ملاقات میں جنوبی افریقہ کے کمانڈر جنرل روڈزین مافوانیا نے ایرانی قوم اور حکومت کے نام جنوبی افریقہ کے صدر اور وزیر دفاع کا تہنیتی پیغام پہنچایا۔

 انہوں نے کہا کہ جنوبی افریقہ اور ایران کے اہداف مشترکہ ہیں، ہم دنیا کے مظلوم اور بے دفاع لوگوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں صیہونی جارحیت کی مذمت اورغزہ و فلسطین کے لوگوں سے ہمدردی کا اظہارکرتا ہوں جن پر اس وقت بمباری کی جا رہی ہے جب وہ خوراک کی تقسیم کی لائن میں ہیں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha